امریکا کا ایرانی تیل کے بڑے خریدار چین کو اضافی مہلت کے حوالے سے انتباہ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دو اہم عہدے داران نے کہاہے کہ چین کو ایران سے تیل کی مصنوعات خریدنے کا سلسلہ بتدریج ختم کرنے کے لیے مہلت دینے یا مختصر مدت کے لیے استثنا دینے کے حوالے سے کسی طور نہیں سوچا جا رہا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدے داران نے یہ بات اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتائی۔مذکورہ عہدے داران میں سے ایک نے کہا کہ ایرانی تیل کے سب سے بڑے صارف چین کے ساتھ امریکی موقف بالکل واضح تھا کہ واشنگٹن نومبر میں دئیے جانے والے استثنا کے بعد پابندیوں کے حوالے سے کوئی اضافی چھوٹ پیش نہیں کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔امریکی عہدے داران میں سے ایک نے باور کرایا کہ جہاز رانی کی آزادی کو معطل کرنے کی کوئی بھی کوشش سب سے پہلے ایران کے لیے عذاب ثابت ہو گی اور پھر اس کے بعد عالمی برادری کے کچھ حصے کو متاثر کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...