بیجنگ (این این آئی)چین میں سعودی عرب کے کلچرل اتاشی کے زیراہتمام چین کی جامعات میں مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کی پاسنگ آئوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چینی کمپنیوں کی طرف سے فارغ التحصیل سعودی طلبا میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے پاسنگ آئوٹ تقریب میں شرکت کرنے والے طلبا کی مہارتوں اور ان کی تعلیمی قابلیت جانچنے کے لیے ان کے انٹرویو کیے تاکہ انہیں چین میں مختلف شعبوں میں خدمات کا موقع فراہم کیا جاسکے۔بیجنگ میں منعقد ہونے والے طلبا کانووکیشن برائے سال 2019 کے موقع پر چین میں سعودی عرب کے سفیر ترکی المالضی، ثقافتی اتاشری ڈاکٹر فہد بن ماجد الشریف، ثقافت امور کے ڈائریکٹر محمد الفوزان، چین کی ہواوے ٹیکنالوجی کمپنی کے مندوب، موگو اور کجئی دوسری فرموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔