شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد ہوچکی تقریریں بچانہیں سکتیں:مہتاب حسین

کاہنہ( نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی مہتاب حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ٹاپ ٹین میگا کرپشن میں ملوث شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم لگ چکی‘ بڑی بڑی تقریریں کر نے سے فرد جرم ختم نہیں ہو سکتی جب تک دونوں باپ بیٹا اپنے اثاثوں کو مکمل تفصیل نہیں دے دیتے ملک کا خزانہ لوٹنے والے کو جیل کی سلاخوں کے اندر ہونا چاہئے۔ قوم کے خون پسینے کی کمائی سے دیے گئے ٹیکس کا پیسہ شریف برادران نے پانی کی طرح بہایا اور لوٹا،اب شریف برادران بڑے مظلوم بن گئے ہیں ملک کو لوٹنے کے وقت بیمار نہیں ہوتے احتساب کے وقت بیماری کا بہانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں تاکہ ان کو بیماری کی حالت میں رلیف دے کر ملک کی لوٹی ہوئی رقم واپس کیے بغیر چھوڑ دیا جائے لیکن اب وقت گزر چکا ہے کرپشن منی لانڈرنگ اور ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے والوں کا کڑا احتساب ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...