سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا خوشاب روڈ دھریمہ بائی پاس پر منی آ ئل ٹینکر الٹ گیا جس کے لئے ٹریفک روک کر امدادی کاروائیاں کر کے حالات پر قابو پا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق منی آئیل ٹینکر 5000 لیٹرتیل لیکر جا رہا تھا کہ سرگودھا خوشاب روڈ دھریمہ بائی پاس پر آئیل ٹینکر سٹیرنگ لاک ہونے کی وجہ سے الٹ گیا۔جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آئیل ٹینکر کو حفاظتی تحویل میں لے کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈال دیا گیا ۔