شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا ہے کہ عمران خان کا سونامی ناکامی میں تبدیل ہوچکا ہے ،تحریک انصاف کے پاس اب بدنامی کے سوا کچھ نہیں ہے ، اس جماعت نے ہر شعبہ کو نظر انداز کیا ، کسی ایک شعبہ میںبھی تحریک انصاف کی کارکردگی قابل ذکر نہیں ہے ،موجودہ نے ابھی تک کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی قدم نہیںاٹھایا ، کسانوں کے مسائل حل کئے حکومت آگے نہیں بڑھ سکتے ، زراعت کے شعبہ کو بری طرح نظر انداز کیا جارہا ہے ، زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے ، اپنے ایک بیان میں چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہاکہ کسانوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑیں گے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور کسان دوست پالیسی بنانے کیلئے اقدامات کرے،پنجاب زرعی صوبہ ہے لیکن یہاں زراعت کو ہر سطح پر نظر انداز کیا جارہا ہے بجٹ میںکسانوں کو ریلیف نہ ملاتو ملک گیر احتجاج کریں گے ،کسانوں کے حقو ق کا تحفظ کرنے کیلئے آخری حدتک جائیں گے ، کسان دشمن بجٹ کسی صورت قبول نہیں ہوگا ، کسانوں کیلئے بجٹ میں ریلیف رکھا جائے ورنہ ہم گلی محلہ میں نکل آئیں گے،انہو ں نے کہا کہ نامی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا۔
عمران خان کا سونامی ناکامی میں تبدیل ہوچکا :چوہدری خالق عزیز
Apr 28, 2019