لیگی حکومت نے بیرونی قرض ایمانداری سے عوامی فلاح پر خرچ کیا:ملک ظہیراحمد

فیروزوالہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن تحصیل فیروزوالہ کے رہنما اور یوسی فیض پور کے چیئر مین ملک ظہیر احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں جو قرض لئے انہیں ملکی دیرینہ مسائل کے حل پر ایمانداری سے خرچ کیا،ملک میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل یقینی بنائی جس سے اندھیرے ختم ہوئے اور ملکی صنعت زندہ ہوئی، موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھا کر ملک کے کونے کونے کو سی پیک سے جوڑا تاکہ سی پیک کے ثمرات سے ملک بھر کے عوام یکساں مستفید ہوسکیں، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکج آئی ایم ایف سے لینے کی کوشش میں ہے اگر یہ قرض حکمرانوں کی نا اہلی کی نظر ہوگیا تو ملکی معیشت کو پہنچنے والا نقصان نہ صرف ناقابل برداشت ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن