کراچی (نیوز رپورٹر)نرسز آف پاکستان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکت یا متاثر ہونے والوں کی تعداد حکومتی اعداد و شمار سے زیادہ ہے ،یہ بات کہہ کر ہم خوف پھیلانا نہیں چاہتے بلکہ یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر مرض پھیلا اور طبی و نیم طبی عملہ متاثر ہو تا رہا تو کورونا مریضوں کا علاج کون کرے گا ، سندھ حکومت اور فوج کے اشتراک سے کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم1200بسترو ں پر مشتمل کرونا سینٹر میں مزید 300 بستروں کے اضافے کا فیصلہ اور پی اے ایف کنونشن سینٹر ، دارالاحساس منگھوپیر اور ڈالمیا گرائونڈ میں بھی فیلڈ ہسپتالوں کے قیام کی منصوبہ بندی اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ معاملے پر خطرات درپیش ہیں اورہمیں جنگی صورتحال کا سامنا ہے ، دشمن نادیدہ ہے پہلے یہ مرض