فوجی فرٹیلائزرکمپنی کی جانب سے پہلی سہہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

Apr 28, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)فوجی فرٹیلائزرکمپنی (ایف ایف سی)کی جانب سے پہلی سہہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے،ایف ایف سی نے 31مارچ 2020کو ختم ہو نے والی پہلی سہہ ماہی کے لیے اپنے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان 27اپریل بروزپیر منعقد ہو نے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا ہے،کمپنی کا خالص منافع 4ارب 26کروڑروپے رہا جبکہ اس عرصے کے لیے فی حصص آمدنی 3روپے35پیسے رہی۔ایف ایف سی نے پہلی سہہ ماہی میں 649ہزار ٹن یو ریا کی پیداوار حاصل کی جبکہ یوریا آف ٹیک 586ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی،اس عرصے کے لیے کھاد کی مجموعی آمدنی20ارب 76کر وڑروپے رہی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرزنے 2روپے 50پیسے فی حصص عبوری منافع بھی حاصل کیا۔

مزیدخبریں