مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں بیت حنینا قصبے پر ہلہ بولا اور 2 بچوں کو اغوا کر لیا۔اغوا ہونے والے بچوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان پر ہلہ بولا اور مقامی رہائشیوں پر اشک آور گیس کے گولوں سے حملہ کیا۔العیسویہ میں انکی موجودگی کے دوران پولیس افسر بغیر کسی وجہ کے ابو تایہ کے گھر گھسے اور توڑ پھوڑ کی۔اسی دوران اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب باب الا سباط علاقے میں نماز ادا کرنے والے کچھ نمازیوں کو کچھ دیر کے لئے حراست میں لیا۔