انقرہ(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ترکی صدارتی دفتر کے محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں کورنا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔انہی موضوعات کے ساتھ صدر اردگان نے تیونس کے اسمبلی سپیکر راشد الغنوشی اور بلغاریہ کے وزیر اعظم بوئیکو بوریسوف کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی۔