پی آئی اے کی 3 فضائی میزبانوں دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کرونا کی تصدیق

کراچی (آئی این پی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے مزید 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر فضائی میزبانوں میں ایک کا تعلق پشاور اور 2 کا لاہور سے ہے، تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے ریلیف پرواز پر مانچسٹر گئے تھے۔تینوں فضائی میزبانوں کو برطانوی شہر مانچسٹر سے واپسی پر اسلام آباد میں 2 روز سے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا۔دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 اپریل کو غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے جن میں سے 434 کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔جن افراد کے کروناٹیسٹ کرائے گئے ان میں 12 مسافروں کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جب کہ قرنطینہ میں موجود باقی مسافروں کے کرونا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن