گجرات +دینہ(نامہ نگار) آسمانی بجلی گرنے سے ممانی، بھانجی جاں بحق جبکہ دو افراد جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ارب علی خاں کے علاقہ ساکہ کا رہائشی ٹھیکیدار ساجد اپنی فیملی کے ہمراہ کھیتوں میں گندم کاٹ رہا تھا کہ اچانک بارش کے ساتھ آسمانی بجلی آن گری جس کے نتیجہ میں ساجد کی بیوی، بھانجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ساجد اور اسکا دوست جھلس گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دینہ سے نامہ نگار کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کالووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 45سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔گزشتہ روز اظہر محمود کی 45سالہ اہلیہ معمول کے کام میں مصروف تھی کہ آسمانی بجلی گرنے سے اسے دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔