معاون خصوصی زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کورونا وائرس کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کا اجلاس بلا لیاوائرس کے باعث بیرون ملک محصور پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر غور ہوگا۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیرون ملک بیروز گار پاکستانیوں تک فوری ضروری مدد پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے زلفی بخاری نے ویلفئیر اتاشیوں سے اوورسیز پاکستانیوں کا تازہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ مشکل میں پھنسے ایک ایک پاکستانی کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پبلک ویلفیئر اتاشیوں کو متاثرہ پاکستانیوں کیلئے ریلیف آپریشن شروع کرنے کی بھی ہدایت ۔ انہوںنے کہا سفارتخانے ، قونصلیٹ اور سول ایوی ایشن سے پاکستانیوں بارے معلومات لیں اور پاکستانیوں کیلئے راشن، ادویات، ماسک اور دستانوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے اور فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث متاثر ہونے والے پاکستانیوں سے بھی رابطہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن