راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کی زیر صدارت گزشتہ روزپارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈز آف ڈائریکٹر کی نویں میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میںٹی ڈی سی پی اور پی ایچ اے راولپنڈی کے درمیان راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف معاہدوں کی منظوری لی گئی،حکومت کی جانب سے کارپوریشن کے لیے متعین کردہ ایریا ہی پی ایچ اے راولپنڈی کا ایریا آف ورکنگ ہو گا،پی ایچ اے راولپنڈی نے اپنے ریونیو میں اضافے کے لیے بزنس ماڈیول کی منظوری دیدی ہے اورراولپنڈی شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے سپانسرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ایس او پیز بھی مرتب کیے گئے ہیں،میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ اس سال موجودہ صورتحال اور ملکی معیشت کے پیش نظر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے ریٹس میں اضافہ نہیں کیاجائے گا۔
ٹی ڈی سی پی اور پی ایچ اے کے درمیان مختلف معاہدوں کی منظوری
Apr 28, 2020