چونیاں(نامہ نگار)پرانی دشمنی کا شاخسانہ، گدی نشین کا بیٹا قتل،ملزمان گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق نواحی علاقہ میں دربار بابا بہرام شاہ کے گدی نشین محمد امین کے بیٹے محمد سلیم کوپرانی رنجش کی بدولت محمد سرور،محمد ارشدنے دو ساتھیوں کیساتھ قتل کرنے کیلئے اغواء کر کے لے گئے اورکھیتوں میں لے جا کر قتل کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی ساتھ لیکر فرارہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ صدر محمد اکرم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر محمد اکرم نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔