حضرو(نمائندہ نوائے وقت) معروف شاعر فیضا ن احمد فیضی نے کہا ہے کہ مرحوم راشد خان علیزئی کی ر حلت سے علاقہ ایک معروف شاعر اور دین دار شخص سے محروم ہو گیا ان کی یاد میں بہت جلد سمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقامی ادیب ،علماء کرام شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا فیضان احمد فیضی نے کہا کہ معروف ادیب ،شاعر راشد خان علیز ئی نے ادب کے لحاظ سے چھچھ کو ایک نمایاں مقام دیا ان کی شاعری اور کتاب دوستی پورے پاکستان میں مشہور تھی وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے جبکہ دینی طبقہ میں بھی جمعیت علماء اسلام کی نمائندگی ساری زندگی کی جبکہ علماء کرام کے بارے میں بھی کئی کتابوں کے مصنف رہے راشد خان علیزئی کی وفات سے چھچھ کے عوام ایک ادبی ،علمی شخصیت سے محروم ہو گئے ۔