بھارتی مسلمانوں کیخلاف امتیازی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے


بیول (نامہ نگار)انجمن تاجراں گوجرخان کے بانی و صدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ بھارتی حکومت کرونا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں اور اقدامات پر نظر ثانی کرے کرونا وائرس عالمی وبا سے درپیش مسلے کے باوجود بھارت میں یہ پالیسیاں جاری ہیں کہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف منفی جذبات میں اضافہ کر رہا ہے جہاں بھارتی مسلمانوں کو کرونا وائرس کے پھیلاو پر مورد الزام ٹھہریا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے اور کشمیریوں کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا جارہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے مقبوضہ کشمیر کی عوام کوبین الاقوامی قراردادوں کے مطابق آزادی دی جائے تاکہ کشمیری اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں ۔

ای پیپر دی نیشن