میرے کیرئیر میں وسیم اکرم کا اہم کردار ہے:کلدیپ یادو

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق بھارتی کرکٹر کلدیپ یادو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کیرئیر کے آغاز میں لیجنڈ کرکٹر کا بہت اہم کردار رہا ہے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق بھارتی بولر کلدیپ یادو نے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی تعریف کی اور اعتراف کیا کہ ان کے کیرئیر کے آغاز میں وسیم اکرم نے ایک اہم کردار ادا کیا۔سابق فاسٹ بولر اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز کے بولنگ کوچ کلدیپ یادو نے کہا کہ وسیم اکرم نے انہیں کھیل کے ذہنی پہلو کے ساتھ ساتھ دباؤ کی صورتحال سے نمٹنا سکھایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن