عمراکمل احمق ہے‘ بدعنوانی پر قانون سازی ہونی چاہئے:رمیزراجہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے عمر اکمل کو ’’ احمق‘‘ قرار اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھیل میں بدعنوانی پر قانون سازی کرنے کا مشورہ دیدیا۔ رمیزراجہ نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کھیل کے تمام فارمیٹس سے اکمل پر تین سال کے لئے پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرنے کے لئے ٹویٹر پر اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا عمر اکمل کا عمل انہیں باضابطہ طور پربیوقوفوں کی فہرست میں شامل کرتا ہے ان پر 3 سال تک پابندی عائد ہے۔ یہ ہنر کی کیا بربادی ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی قانون پاس کرنے کی طرف بڑھے۔

ای پیپر دی نیشن