بیجنگ (این این آئی)چینی شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں سکول کھل گئے ۔ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ چین میں پچھلے تین ماہ سے سکول بند تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شنگھائی میں مڈل اور ہائی سکول کی آخری کلاسوں کے طلبا پیر سے سکول جانا شروع ہو گئے ۔ بیجنگ میں فی الحال ہائی سکول کی سینئر کلاسوں کے طلبا کے لیے سکول کھولے گئے تاکہ وہ یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان کی تیاری کر سکیں۔ چین کے دیگر شہروں میں بھی سکول آہستہ آہستہ کھولے جا رہے ہیں جبکہ ووہان میں سکول چھ مئی سے کھلیں گے۔ سکول میں داخلے کے وقت ایک ایپلیکیشن کی مدد سے طلبا کا بخار وغیرہ چیک کیا جاتا ہے اور صرف تندرست بچوں کو کلاسوں میں جانے کی اجازت ہے۔
دو بڑے چینی شہروں میں سکول کھل گئے
Apr 28, 2020