لندن (عارف چودھری) کرونا وائرس سے صحت یاب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وائرس بڑاچیلنج تھا، برطانیہ میں اب وباء کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ ہم پہلے مرحلے کے خاتمے کے قریب ہیں، لاک ڈاؤن ختم کر کے برطانوی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ لاک ڈاؤن کی طوالت پر تشویش ہے لیکن برطانوی عوام کی قربانیوں پر پانی نہیں پھیر سکتے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو رواں ماہ کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد علاج گاہ سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے دفتر آ کر سرکاری امور سرانجام دیئے۔
کرونا بڑا چیلنج‘ برطانوی وزیراعظم: لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ ماننے سے انکار
Apr 28, 2020