لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گراں فروشوں نے حکومت کی جانب سے ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کریک ڈائون کے بیانات کے باوجود سرکاری نرخ نامے کی بجائے من مانے نرخ پر فروخت جاری رکھی، تیسرے روزے کو بھی پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی مقررہ قیمتوں سے 180روپے زائد تک فروخت کی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 55روپے مقرر کی گئی لیکن شہر کے بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے صارفین کو 65روپے سے لے کر 70روپے تک فروخت جاری رکھی، ایک کلو پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 46روپے مقرر تھی تاہم دکانداروں نے55سے60روپے تک فروخت کیا۔ ٹماٹر درجہ اول10روپے کمی سے28روپے مقرر کی گئی تاہم پرچون سطح پر دکانداروں نے35سے40روپے فروخت جاری رکھی، لہسن دیسی 165کی بجائے190سے 200، ادرک تھائی لینڈ255کی بجائے350سے 370روپے، ادرک چائنہ340کی بجائے410سے 420روپے، پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول230کی بجائے310روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 190کی بجائے230روپے، سیب ایرانی175کی بجائے230روپے، سیب سفید اول125کی بجائے180سے 190روپے، کیلا اول درجن 170کی بجائے235روپے، کیلا دوئم درجن95کی بجائے150روپے، سٹابری اول105کی بجائے140روپے، کھجور اصیل اول235کی بجائے350سے 260روپے، کینو فی درجن اول130کی بجائے280سے 300روپے، امردو درجہ اول87کی بجائے 140سے 145روپے، تربوز فی کلو 44کی بجائے57روپے تک فروخت ہوتا رہا۔