فلور ملز کیلئے گندم کی قیمت بڑھانے کی منظوری، لاہور میں 20کلو آٹا تھیلا 13روپے مہنگا

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے فلور ملوں کے لئے گندم کی اجرائی قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔ گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد لاہور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب بیس کلو آٹے کا تھیلا805 روپے کی بجائے 818 روپے میں دستیاب ہوگا۔ قبل ازیں محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری گندم کی قیمت میں اضافہ کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری محکمہ خوراک کے حوالہ سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق گندم کی فی من قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کابینہ کی طرف سے گندم کی قیمت میں اضافہ کی منظوری کے بعد فلور ملوں کے لئے فی من گندم کی ریلیز پرائس کو 1375 سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ گندم کہ موجودہ ریلیز کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیںکی گئی۔ اس ضمن میں فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ اب 20کلو کے تھیلے کی مل قیمت 796روپے کر دی گئی ہے جبکہ پرچون میںاس کی قیمت 805 سے بڑھا کر 818 روپے کر دی گئی ہے۔ تاہم یہ ریٹس پنجاب حکومت کی00 14روپے فی من گندم کی سپلائی سے مشروط ہیں لیکن اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من ہے اگر محکمہ خوراک پنجاب نے ملوں کو گندم کی سپلائی بند کر دی تو قیمتوں میں اتار چڑھائو ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے لاہور کی فلور ملوں کو 30 اپریل تک گندم ریلیز کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...