پنجاب اسمبلی اجلاس کیلئے مسلم لیگ (ن) نے ریکوزیشن جمع کرا دی جمعہ کو طلب کرنے کا امکان

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی ہے۔ ملک ندیم کامران اور سمیع اللہ خاں نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ سپیکر سے استدعا کی گئی ہے کہ پری بجٹ تجاویز اور کرونا وائرس کی صورتحال پر اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے۔ اسمبلی رولز کے مطابق سپیکر 14 روز میں اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...