چیئرمین جوائنٹ چیفس کا کمانڈر اینڈ کنٹرول آپریشن کا دورہ، کرونا پر بریفنگ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک پر بریفنگ لی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا کے ساتھ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل مجاہد انور خان بھی موجود تھے۔ آرمی چیف کی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیار رہنے کی ہدایت، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق بھی بریف کیاگیا اور سول انتظامیہ کو دی جانے والی مدد و تعاون کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے وبا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بروقت اقدامات کرنے پر نیشنل کمانڈ سینٹر کی کاوشوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن