دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ 11ہزارتین سوتیس ہوگئی

Apr 28, 2020 | 09:57

ویب ڈیسک

دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 11 ہزار 609 افراد ہلاک ہو گئے، متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ 64 ہزار 902سے زائد   ہو گئی  ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں اموات کی تعداد 56 ہزار  797  ہو گئی، ا مریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی  جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  38 ہزار 990 ہے، نیو یارک کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جہاں وائرس سے متاثرہ روزانہ 1000 نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے چین کے کورونا وائرس کے خلاف ابتدائی ردِعمل پر انتہائی سنجیدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔کورونا وائرس سے یورپی ممالک میں سپین کے بعد اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ڈیڑھ سو سے زیادہ ڈاکٹرز ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانس میں کورونا سے 23 ہزار سے زائد، جرمنی میں6 ہزار، برطانیہ میں21 ہزار، ایران میں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیںدنیا بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد  9لاکھ 64ہزار 624ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے قریب نہیں ہے۔ انہوں نے اس کے باعث بچوں کو ملنے والی صحت کی سہولیات میں خلل پیدا ہونے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں