کرونا وبا کی وجہ سے یورپی ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی بیشی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتوں اور نئے کیسز میں کمی دیکھی گئی جب کہ فرانس اور اٹلی میں کرونا سے متاثرہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔سوموار کے روز برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے بتایا کہ برطانوی اسپتالوں میں 'کوویڈ 19' کے نتیجے میں مزید 360 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے کل ہلاکتوں کی تعداد 21092 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کے 82 ارکان ، نرسیں اور ڈاکٹر بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
ادھر اٹلی میں سول پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے ہونے سوموار کے روز 333 افراد ہلاک ہوئے جب کہ اتوار کو کرونا سے 260 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی۔ تاہم دوسری طرف نئے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ اتوار کو 2324 نئے کیسز سامنے آئے تھے جب کہ سوموار کو نئے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 1739 بتائی جاتی ہے۔10 مارچ کے بعد یہ متاثرین کی کم ترین تعداد ہے۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ 21 فروری کو اس بیماری کے پھیلنے کے بعد اٹلی میں ہونے والی اموات کی کل تعداد اب 26977 ہوگئی ہے جو امریکا کے بعد کرونا سے ہلاکتوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ اٹلی میں 199414 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
فرانسیسی پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق پیر کے روز فرانبس میں کرونا سے مزید 437 افراد ہلاک ہوگئے۔