کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے ٹام ہینکس کاخون اور پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان

Apr 28, 2020 | 11:52

ویب ڈیسک

ہولی وڈ کے نامور اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ولسن گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم رواں ماہ تک ان دونوں کی طبیعت پہلے سے بہتر ہوگئی جس کے بعد یہ دونوں واپس امریکا روانہ ہوگئے۔ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کے کورونا نتائج منفی آنے کے باوجود ان دونوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور اب ان دونوں نے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا کے خلاف ادویات تیار کرنے کے لیے اپنے خون کے عطیہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔پیج سکس نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے اپنا خون اور پلازمہ عطیہ کریں گے۔

مزیدخبریں