مسحد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ شریف اور مقام ابراہیم کو جراثیم کش ادویات سے دھونے اور صاف کرنے کے لیے جدید ترین ”اوزون ٹیکنالوجی“ استعمال کی گئی ہے۔ادارہ کی جانب سے غلاف کعبہ اور حجر اسود کی تزئین اور صفائی کے بعد انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سینیٹائز بھی کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ادارہ امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خانہ کعبہ میں سینیٹائزیشن اور حجر اسود میں عطر لگانے کے امور کی نہ صرف نگرانی کی بلکہ اس کام میں شریک بھی ہوئے۔
خانہ کعبہ کی سینیٹائزنگ اوزون ٹیکنالوجی سے کی گئی
Apr 28, 2020 | 12:25