جولیان اسانج کے مقدمے کی کارروائی ملتوی

Apr 28, 2020 | 12:53

ویب ڈیسک

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی امریکا حوالگی کے سلسلے میں جاری مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ لندن کی ایک عدالت کی جج نے بتایا کہ لاک ڈاون کے باعث عدالتی کارروائی آئندہ ماہ ممکن نہیں ہو سکے گی۔ دریں اثناء اسانج کے وکلاء نے کہا ہے کہ سخت پابندیوں کے نتیجے میں وہ اسانج سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔ آئندہ سماعت کے لیے تاریخ کا فیصلہ 4 مئی کو کیا جائے گا۔ اسانج پر امریکی خفیہ راز افشا کرنے اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات ہیں۔

مزیدخبریں