کِم جونگ اُن کی صحت کے بارے میں علم ہے مگر ابھی بات نہیں کروں گا :ڈونلڈ ٹرمپ

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کی صحت کے بارے میں علم ہے اور وہ اُن کے واسطے "نیک تمنائیں" رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کے باغیچے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "میں امید کرتا ہوں کہ وہ خیریت سے ہوں"۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ "میں آپ کو قطعا نہیں بتا سکتا ... جی ہاں مجھے (ان کی صحت کے حوالے سے) اچھی طرح علم ہے۔ تاہم ابھی میں اس بارے میں بات نہیں کر سکتا .. میں فی الوقت ان کے لیے صرف تیک تمناؤں کا اظہار کروں گا"۔

امریکی صدر نے باور کرایا کہ میڈیا کو شاید مستقبل قریب میں بہت جلد اس حوالے سے معلومات حاصل ہو جائیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ کے منظر عام سے غائب ہو جانے کے بعد سے ان کے بارے میں قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا ہے۔ وہ 15 اپریل کو اپنے آنجہانی دادا اور شمالی کوریا کے موجودہ حکمراں نظام کے بانی کی سال گرہ کی تقریب میں غیر حاضر تھے۔

جنوبی کوریا کے صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی نے پیر کے روز کِم جونگ اُن کے بارے میں تمام افواہوں کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے باور کرایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ زندہ ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن