امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے لیے جو بائیڈن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کورونا وائرس کے وباءکے دوران ملک کی قیادت کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے گزشتہ روز جاری اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جوبائیڈن کی بطور سابق نائب صدر گزشتہ حکومت میں افورڈ ایبل کیئر ایکٹ کی منظوری دینا ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے اور وہ اس وقت کورونا وائرس کی وباءکے دوران ملک کی بہترین قیادت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں کورونا وائرس کا سامنا ہے اور جوبائیڈن دلائل اور لچک کے ساتھ اس بحران سے نکالنے کے لیے اس ملک کی قیادت کا ایک واضح راستہ ہیں۔قبل ازیں سینیٹر برنی سینڈرز اور الزبتھ وارن بھی جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات رواں سال 3 نومبر کو ہوں گے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن ری پبلکن پارٹی کے امیدوار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل ہوں گے۔
جوبائیڈن کورونا وائرس کے وباءکے دوران ملک کی بہترین قیادت کر سکتے ہیں, نینسی پلوسی
Apr 28, 2020 | 13:45