آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کی رفتار سست ہونے پرلاک ڈاون میں نرمی کردی ہے ابتدائی مرحلے میں پارکوں اور ساحل سمندر کی بحالی کی گئی ہے ۔برطانوی ذارئع ابلاغ کے مطابق وزیر صحت گریگ ہنٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف ایک نیا کیس ریکارڈ کیا گیا جس سے وائرس کاپھیلاﺅ سست ہوجانے کا پتہ چلتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سڈنی میں مقامی رہائشیوں کے لئے ساحل سمندر دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے لیکن سماجی دوری کے قوانین کو توڑنے کی اجازت نہیں ہو گی،آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے اپنی بیرونی اور داخلی سرحدوں کو بند کردیا تھا ، کاروباری اداروں پر پابندی عائد کردی تھی، اور معاشرتی دوری کے سخت قوانین جاری کیے تھے جس سے اموات کی شرح میں نمایا ں کمی دیکھنے میں آئی تاہم اب اس لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور ابتدائی مرحلے میں ساحل سمندر اور پارکوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔