عمران خان اپنے منہ میاں مٹھو نہ بنیں‘ خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ  ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے منہ سے میاں مٹھو نہ بنیں وہ اپوزیشن کو چھوڑیں عوام سے پوچھیں کہ وہ ان کی ڈھائی سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں یا نہیں میڈیا ان کے ڈھائی سال کے دوران کیے گئے تمام اعلانات کو دکھائے تاکہ عوام کو بھی پتہ چل سکے کہ ان سے کیے گئے کتنے وعدے پورے کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے سیاسی کیریئر میں بہت سے اتحاد بنتے ٹوٹتے اور پھر بنتے دیکھے ہیں سیاست میں معافیاں نہیں نظریات ہوتے ہیں اور اتحاد چلانا بہت مشکل کام ہوتا ہے ہم تو پہلے سے کہتے آرہے تھے کہ عمران خان کو مدت پوری کرنے دیں وہ خود بخود ایکسپوز ہوجائیں گے اور اب یہ آوازیں مسلم لیگ ن سے بھی آرہی ہیں تاہم ہمیں اپنااحتجاج جاری رکھنا چاہیے اور عوام کو بتاتے رہنا چاہیے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہاہے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس پر سب کو مل کر عوام سے احتیاط کی اپیل کرنی چاہیے تاکہ مل کر اس وبا کا مقابلہ کیا جاسکے ایسی کوئی حرکت یا بات نہیں کرنی چاہیئے جس سے مہنگائی اور مسائل کا شکار عوام کو مزید کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کورونا کی صورتحال میں بھارت کو مدد و تعاون کی پیشکش اچھی بات ہے مگر پاکستان کی اس پیشکش کا بھارتی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا اس لیے ہمیں مزید نہیں گرنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسی کیس میں نظر ثانی کا فیصلہ بہت اچھی بات ہے ہماری عدالتوں میں بہت اچھے ججز ہیں جو اچھے فیصلے کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...