لاہور(یواین پی)ٹیسٹ سیریز کیلئے گیئر تبدیل کرتے ہوئے قومی کرکٹرز نے بھرپور مشقیں شروع کر دیں۔مڈل آرڈر کی ناکامی کے باوجود گذشتہ فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے بابر اعظم اور محمد رضوان نے آخری میچ میں بھی توقعات کا بوجھ اٹھایا جس کی وجہ سے دیگر کو آزمانے کی ضرورت نہیں پڑی، ۔طویل فارمیٹ کے اسپیشلسٹ 11 کرکٹرز 21اپریل کو ہی زمبابوے پہنچ گئے تھے، انھوں نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کے 23تاریخ کو الگ ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔، گذشتہ روز پاکستان سے آنے والے تمام کھلاڑیوں نے پہلے ہی ہرارے میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔