شام 6بجے کے بعدبلامقصد گھومنے والوںسے پوچھ گچھ کاحکم 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے کہا کہ کرونا وباء کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر لاہور پولیس کی طرف سے کرونا  ایس او پیز پر عملدر آمد کروانے کے اقدامات میں سختی لائی جا رہی ہے۔پولیس ، پاک فوج اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شام 6بجے کے بعدلاہور پولیس آپریشنز ونگ شہر کی مصروف شاہرائوں پر ناکہ بندی کر کے بلامقصد گھومنے والے شہریوں سے پوچھ گچھ کریگی ۔ موج مستی کیلئے گھروں سے نکلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے27مارچ سے اب تک کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر2090 مقدمات درج کر کے 2776ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ پبلک مقامات پرماسک نہ لگانے والوں کے خلاف1234 جبکہ سماجی فاصلوں کی پابندی نہ کرنے پر856مقدمات درج کئے گئے۔ ایس او پیز پر عملد آمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 239مقدمات درج کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن