بلندوبالا عمارتوں کی تعمیر‘ فائر بریگیڈ  کا این او سی لازمی‘ 6 رکنی کمیٹی تشکیل

Apr 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سے پہلے فائر بریگیڈ کا این او سی جاری کرنے کے لئے ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور اس کے لئے فیس / چارجز کے نفاذ کے حوالے سے پالیسی وضع کرنے کے ساتھ بلند و بالا عمارتوں اور تمام گھریلو اور کمرشل پروجیکٹس کی فائر انشورنس کی ادائیگی کے ساتھ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کو منسلک کرنے پر بھی کام کرے گی، مشیر قانون عذرا مقیم کمیٹی کی کنوینئر ہیں جبکہ دیگر اراکین میں مشیر مالیات کا نمائندہ غلام مرتضیٰ، ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز ابڑو، ڈائریکٹر ایم یو سی ٹی نایاب سعید، ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی اور محکمہ فائربریگیڈ سے ہمایوں شامل ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کی طرف سے بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سے قبل فائربریگیڈ سے NOC کا حصول ضروری قرار دینا اہم پیشرفت ہے جس سے شہر میں تعمیر ہونے والی کثیر المنزلہ عمارتوں میں آگ لگنے کی صورت میں ضروری ساز و سامان اور آلات کی موجودگی یقینی بنائی جاسکے گی۔

مزیدخبریں