ایک لاکھ 38ہزار ہیلتھ کیئرزکوکرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی:یاسمین راشد

 لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پنجاب بھرمیں ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔40سال عمر سے زائد افرادکی رجسٹریشن کا آغازہوچکاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ابھی تک  ایک لاکھ 98ہزارسے زائدہیلتھ کئیرورکرزکو ویکسین کی پہلی ڈوزلگائی جاچکی ہے اور 1لاکھ 38ہزار سے زائدہیلتھ کئیرورکرزکو کوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک 4لاکھ 95ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کو کروناویکسین کی پہلی ڈوزلگائی جاچکی ہے اور  ایک لاکھ64ہزار سے زائدبزرگ شہریوں کو کوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں ساڑھے 30ہزارسے زائدشہریوں کو کوروناویکسین لگائی گئی ہے۔صوبہ بھرمیں مجموعی طورپر 10لاکھ سے زائدشہریوں کو کروناسے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن