اسلام آباد(اے پی پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری )سی پیک(منصوبے کے باعث ملک بھر میں وسیع پیمانے پر معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔ چین کی حکومت کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو )بی آر آئی(کے باعث پاکستان علاقائی اقتصادی سرگرمیوں میں اہم فریق بن گیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ اس منصوبے سے نہ صرف تجارت کے ذریعے اربوں ڈالر کی آمدن ہوگی بلکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، پاور جنریشن، ٹرانسپورٹیشن، ریلویز، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں منصوبوں کے علاوہ ہزاروں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ حکام کے مطابق سی پیک کے اہم منصوبوں میں پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبہ کے ذریعے ملک بھر میں زیر تعمیر خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے۔ اس منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی دیگر ممالک نے بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری )سی پیک(کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر تعمیری کام زور و شور سے جاری ہے، ان منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی ممالک سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں جس سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زون پورے ملک میں بنائے جا رہے ہیں ان زونز کا بنیادی مقصد چینی صنعت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
سی پیک کے باعث ملک میں وسیع پیمانے پر معاشی سرگرمیاں پیدا ہونگی: حکام اتھارٹی
Apr 28, 2021