عوامی مسائل کیلئے تمام اکائیوں کو ایک  ہوکر کام کرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری 

Apr 28, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی پر تشویش ہے ،حکومت وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے ،لاک ڈائون کو سخت کرنے کی بجائے کورونا وباء کے پھیلائوکو روکنے کیلئے حکمت عملی اور اس پر عمل کو یقینی بنایا جائے ،ایس او پی پر عمل درآمد کیلئے عوام اپنا کردار ادا کریں ،مزارات اولیاء فوری کھولے جائیں اولیاء کرام کے وسیلے سے کی جانیوالی دعائیں فوری قبول ہوتی ہیں ،مزارات اولیاء روحانیت کے مرکز اور ویلفیئر ہیں جہاںہر وقت لنگرعام تقسیم ہوتا ہے ،سندھ حکومت ایس او پی کے تحت مزارات کو کھولنے کا حکم جاری کرئے ،عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بناتے ہوئے کورونا وباء کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کریں ،پاکستان کے عوام کورونا وائرس وباء سے بچائو کیلئے دعائوں کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کورنگی ،لانڈی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،دعوئوں کی بجائے یونیٹی کے ساتھ ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ کورونا کا خوف پھیلانے کی بجائے ہمیں اللہ کی بارگاہ میں رجوع کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو استعمال کرنا ہوگا ،احتیاط افسوس سے بہتر ہے کورونا وباء ذات پات رنگ نسل امر غریب نہیں دیکھتی ،ہرطبقے کے افراد کو احتاطی تدابیر اپنانا ہوگی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں ۔

مزیدخبریں