بھارتی حکمران کرونا سے اموات کے اعداد و شمار چھپانے لگے،تعداد کئی گنا

Apr 28, 2021

اسلام آباد ( عبداللہ شاد) بھارت میں کورنا وائرس کا عفریت ہر شے کو نگلنے کو تیار ہے، محض مہاراشٹر میں گذشتہ روز 1420 سے زائد لوگ کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔بھارت میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بتائے جانے والے سرکاری اعداد و شمار سے کم از کم 3 سے 4 گنا زیادہ ہے تاہم بھارت سرکار دانستہ کوشش کر رہی ہے کہ کسی طور بھارت میں کرونا کی مارا ماری کو کم کر کے پیش کر سکے۔  اس سب کے باوجود بھارت مودی سرکار اپنی توانائیاں اب پٹنہ میں واقعہ تاریخی قخدا بخش لائبریری کو کسی صورت مسمار کرانے کیلئے صرف کر رہی ہے، اس لائبریری کو مسمار کرنے کیلئے اس سے متصل ہسپتال کی توسیع کو بہانہ بنایا جا رہا ہے، چند دنوں میں اس لائبریری کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔

مزیدخبریں