نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی میںریکروٹمنٹ پراسس ملتوی کرنے کیخلاف درخواست

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی میں تعیناتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد ریکروٹمنٹ پروسسز ملتوی کرنے کے خلاف درخواست میں وزارت خوارک کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئیاور کہاکہ وزارت خوراک نے7ماہ کے طویل عرصے کے بعد ریکروٹمنٹ پروسسز غیر قانونی طور پر ختم کردیا، من پسند افراد کا سامنے نہ آنے پر وزارت خوراک نے غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ریکروٹمنٹ پروسسز کو ختم کیا،وزارت خوارک کی اس اقدام سے ہزاروں نوجوانوں نہ صرف دل آزاری ہوئی بلکہ ان کے وقت کا بھی ضیاء کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2017 میں بھی حکومت کو اس قسم کے اقدامات نہ کرنے کا تنبیہ کیا،کسی بھی سرکاری اسامی کے لیے جاری پروسسز کو منتقی انجام تک پہنچانا چاہئے،عدالت کا فریقین کو نوٹسسز جاری دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن