چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ،خشک رہنے کا امکان 

Apr 28, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اورمغربی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اسلام آباد میں شام کے وقت آندھی اور رات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا کے بالائی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ 

مزیدخبریں