اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے 31 مارچ، 2021 کو ختم ہونے والے پہلے نو ماہ کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔ 2020 میں کورونا وباکے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں بائیکو کی مجموعی آمدن میں کمی ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 192.1 بلین روپے سے کم ہو کر 150.1 بلین روپے ہوگئی۔قیمتوں میں کمی سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد اور اور بہتر انوینٹری مینجمنٹ کے نتیجہ میں مجموعی منافع میں چار گنا اضافہ ہو ا جو گزشتہ سال کے 1.19 بلین روپے سے بڑھ کر 5.47 روپے ہوگیا۔ آپریٹنگ منافع میں 2020 میں 0.24 بلین روپے سے بڑھ کر 4.04 بلین روپے ہوگیا ہے جس کی وجوہات میں آپریٹنگ آخراجات میں معمولی اضافہ کے اثرات شامل ہیں۔ بائیکو کا موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران خالص منافع 2.17 بلین روپے( 0.41 فی حصص ) رہا ۔ جبکہ گزشتہ سال خالص نقصان 2.67 بلین روپے( 0.50 روپے فی حصص ) رہا۔