جام شورو میںپی این سی اے کے علاقائی دفتر کا آن لائن افتتاح

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے جام شورو سندھ میں اپنے علاقائی دفتر کا آن لائن افتتاح کر دیا ،مہمان خصوصی مشہور شہنائی نواز استاد عبداللہ خان نے دفتر کا افتتاح کیا ۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فوزیہ سعید نے شرکا سے دفتر کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی این سی اے ایک قومی ادارہ ہے اور پورے ملک کے فن ا ور فنکار وں اور قومی ورثہ کی ترقی ہماری ذمہ داری ہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے ملک بھر میں علاقائی دفاتر کھولنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویثرن شفقت محمود کی سرپرستی حاصل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...