اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس نے رانگ پارکنگ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرکے دو ہزار284 ڈرائیوروں کے چالان کردئے ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے بتایا کہ ٹریفک روانی میں بہتری لانے اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے غلط پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ایسی کئی گاڑیاں مختلف تھانوں میں بھی بند کردی گئیں ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی شاپنگ سنٹرز میں آنے والے شہریوںکو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیںگی۔