خیرپورسادات ( سٹی رپورٹر‘نامہ نگار ) میپکو سب ڈویڑن خیرپورسادات میں جعلی فائلیں بنانے کا انکشاف قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان تفصیل کے مطابق میپکو سب ڈویڑن خیرپورسادات میں کرپشن کا دور دورہ ہے نیو کنکشن فائل میں جعلی اشٹام پیپر اور جعلی پرچہ ملیکت لگا کر قومی خزانے کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایس ڈی او عمران سہرانی اعتراف کررہا ہے کہ کنزیومر میپکو اہلکار کو نیا گھریلو میٹر لگوانے کی مد میں سات ہزار روپے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی دے دیتا ہے باقی سارا کام عملہ کردیتا ہے اورجب میٹر لگانے عملہ جاتا ہے تو شہری اپنی خوشی سے دو تین سو روپے مٹھائی بھی دیتے ہیں یہ اس کے علاوہ جب شہریوں کو نیا میٹر دیا جاتا ہے تو ساتھ صرف چھ گز کیبل دی جاتی ہے حالانکہ ڈیمانڈ نوٹس پر چالیس گز تار کی رقم وصول کی جاتی ہے میپکو کا عملہ فی نیو کنکشن فائل کی مد میں پندرہ سو سے دوہزار کرپشن کررہا ہے اور یہ رقم ایل ایس شیخ فہیم ایس ڈی او عمران سہرانی تک بھی پہنچتی ہے عوامی وسماجی حلقوں عبدالرحمن۔ندیم احمد۔حامد علی۔آفتاب احمد۔مجاہد علی۔قاسم خان۔محمد فیصل ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوے میپکو چیف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے