خانیوال(سید ثاقب نقوی) محکمہ مال خانیوال اور لینڈ مافیا کا گٹھ جوڑ ‘ لینڈ مافیا کے ذمہ چراگاہ سکیم کے ساڑھے 4 کروڑ روپے کے بقایا جات تاحال وصول نہ ہو سکے تفصیلات کے مطابق تحصیل خانیوال میں لینڈ مافیا نے محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے چراگاہ سکیم کی 13000 ہزار کنال پر 1985 سے ناجائز قبضہ کررکھا ہے اورہرسال فصلیں کاشت کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری طرف اس 13000 ہزار کنال سرکاری اراضی میں سینکڑوں کنال کمرشل اراضی بھی شامل ہے سپریم کورٹ 2019 میں چراگاہ کی یہ سرکاری اراضی واگزار کروانے کے واضح احکامات بھی محکمہ مال خانیوال کے افسران نے ہوا میں اڑا دیئے ہیں اور دو سال گزرنے کے باوجود ان احکامات پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا عوامی حلقے محکمہ مال کے افسران کی سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے اس مجرمانہ غفلت پر حیرت زدہ ہے عوام میں اب یہ تاثر عام ہوتا جا رہا ہے کہ خانیوال کے سرکاری ادارے لینڈ مافیا اور کرپشن زدہ بیوروکریسی کے مکمل نرغے میں آ چکے ہیں