راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے کہا ہے کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے دفاتر سے باہر نکل کر خود عوام کے پاس جا رہے ہیں اور انتظامیہ کے افسران اپنے دفاتر سے باہر نکل کر شہریوں کے مسائل حل کر رہے ہیں انہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے کوریڈور میں شہریوں کی شکایات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر موصول ہونے والی درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ جائز عوامی مسائل بلا تاخیر حل کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارلحق نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں لگنے والی بو لی میں حصہ لیااور قیمتوں کا تفصیلی جا ئزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بو لی کے عمل کا حصہ بن کر ہم مڈل مین کے کردار کو ختم کر کے سبزی و فروٹس کے ر یٹس کو کم کر نے کے لئے کو شاں ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ چینی و آٹے کی سبسڈا ئزڈ ریٹ پر دستیا بی یقینی بنا نے کے لئے ہو ل سیل ڈ یلرز کی آڈٹ انسپیکشن کے ذ ر یعے اس بات کا یقینی بنا یا جا رہا ہے کہ چینی ر یٹیلرز کو فراہم کر دی گئی ہے۔دورہ سبز ی و فروٹ منڈی کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کیپٹن (ر) قا سم اعجاز،ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو،ما ر کیٹ کمیٹی کے ممبران و دیگر افسران بھی وہاں موجود تھے۔