اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر نئے ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراء پر پابندی لگادی ہے جن شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس زائد المیعاد ہوں گے ان کے تین ماہ تک چالان نہیں کیا جائے گا یہ فیصلہ منگل کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی زیر صدارت کرونا وائر س کے پھیلائوکی روک تھام اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز،ایس ایس پی،اے آئی جی،ایڈیشنل ایس پی،اور زونل ایس پی نے شرکت کی کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، جس کے مطابق نئے ڈرائیونگ لائسینس کے اجرا ء پر پابندی،زائد المعیاد ڈرائیونگ لائسینس پر3ماہ تک چالان جاری نہ کرنے کا فیصلہ،پولیس لائنز اورتمام تھانہ جات میں ڈس انفیکشن رومز قائم کئے جائیں۔